مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں 21 سالہ پائل دیوی کے چناب دریا میں کودنے کے واقعے نے علاقے میں تشویش پیدا کردی، والد سے آخری فون کال میں پائل کے الفاظ یہ میری زندگی ہے اور پھر ’’بائے بائے پاپا‘‘ کہنے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جبکہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دریا میں اس کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز تقریباً دو بجے پریمنگر کے قریب شیوا دل پل پر پیش آیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق پائل اس مقام پر پہنچنے کے بعد چناب دریا کی جانب گئی، جس کے بعد اس نے دریا میں چھلانگ لگا دی ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی اداروں کو متحرک کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو
واقعے کے بعد ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں پائل کو مبینہ طور پر دریا میں کودنے سے قبل الوداع کہتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔
والد کو کیا بتایا؟
پائل کے والد کرشن لال کے مطابق ان کی بیٹی اس روز ایک مقامی میلے میں گئی تھی،والد کا کہنا ہے کہ بعد میں پائل نے فون کرکے اپنی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی اور ڈاکٹر سے ملنے کی بات کی، تاہم ڈاکٹر دستیاب نہ ہونے کے باعث وہ وہاں سے واپس روانہ ہوگئی۔
کرشن لال کے مطابق بعد ازاں انہیں اس شخص کی جانب سے فون موصول ہوا جو پائل کے ساتھ موجود تھا،والد کے مطابق فون پر انہیں بتایا گیا کہ پائل اچانک دریا کی سمت بھاگ گئی ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنی بیٹی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔
والد کی بار بار پوچھ گچھ
کرشن لال نے بتایا کہ انہوں نے فون پر پائل سے بار بار دریافت کیا کہ کیا کسی نے اسے کچھ کہا ہے یا اس کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہےوالد کے مطابق پائل نے جواب دیا کہیہ میری زندگی ہےاور اس کا دل اسے یہی راستہ اختیار کرنے کا کہہ رہا ہے۔
’’بائے بائے پاپا‘‘
والد کے مطابق گفتگو کے دوران پائل نے انہیں آخری بار ’’بائے بائے پاپا‘‘ کہا اور اس کے بعد فون بند ہوگیا،یہ آخری گفتگو سامنے آنے کے بعد واقعے نے مزید تشویش پیدا کردی ہے، جبکہ اہل خانہ اور مقامی افراد پائل کی خیریت سے متعلق کسی اطلاع کے منتظر ہیں۔
چناب میں سرچ آپریشن
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور مقامی رضاکاروں نے چناب دریا میں تلاش شروع کردی،ریسکیو ٹیمیں دریا کے مختلف حصوں میں پائل کو تلاش کر رہی ہیں، تاہم دستیاب معلومات کے مطابق تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
پائل کے اس انتہائی اقدام کی مبینہ وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی،پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ واقعے سے قبل پائل کے ساتھ کیا صورتحال پیش آئی تھی۔