یوم دفاع و شہداء، ملتان، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں پروقار تقریبات

یوم دفاع و شہداء، ملتان، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں پروقار تقریبات

یوم دفاع و شہداء کے موقع پر ملتان، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی جبکہ اعلیٰ فوجی افسران اور سول حکام نے پھول رکھ کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ملتان میں یوم دفاع و شہداء کے موقع پر یادگار شہداء پر پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی،کمانڈر سدرن کمانڈ نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ،تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران، سول انتظامیہ، پاک فوج کے جوانوں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

شہداء کو خراج عقیدت

تقریب کے دوران ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،شرکا نے شہداء کے اہل خانہ سے بھی اظہار یکجہتی کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن کیلئے جان قربان کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

گوجرانوالہ میں تقریب

گوجرانوالہ کے نشانِ منزل میں بھی یوم دفاع و شہداء کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران، سول انتظامیہ، پاک فوج کے جوانوں اور دیگر حکام نے بھرپور شرکت کی، جبکہ شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

یادگار شہداء پر سلامی

گوجرانوالہ میں تقریب کے دوران پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی اور پھول رکھے،اس موقع پر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

بہاولپور میں بھی تقریب

یوم دفاع و شہداء کے موقع پر بہاولپور میں بھی یادگار شہداء پر پروقار تقریب منعقد ہوئی،تقریب کے دوران پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی، جبکہ اعلیٰ فوجی افسران نے یادگار پر پھول رکھے۔

درجات کی بلندی کیلئے دعا

بہاولپور میں تقریب کے دوران شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی،تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران، سول انتظامیہ اور پاک فوج کے جوانوں سمیت شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

قومی جذبے کا اظہار

تینوں شہروں میں منعقدہ تقریبات کے دوران شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا گیا اور وطن کے دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے والے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

editor

Related Articles