پراسرار جزیرہ اچانک نمودار، چند دن بعد غائب

پراسرار جزیرہ اچانک نمودار، چند دن بعد غائب

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک بڑے پانی کے ذخیرے میں اچانک درختوں سے ڈھکا ایک پراسرار جزیرہ نمودار ہوا، جس نے مقامی افراد اور حکام کو حیران کر دیا۔

یہ عجیب جزیرہ میک کینزی کے شمال میں واقع وِلِسٹن ریزروائر میں دیکھا گیا، جہاں مقامی افراد نے رواں ماہ کے آغاز میں اس کی موجودگی کی اطلاع دی۔ ابتدائی طور پر حکام نے اس خبر پر محتاط ردعمل دیا کیونکہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تصاویر میں ردوبدل کے امکانات موجود تھے۔ تاہم بعد میں سیٹلائٹ تصاویر سے تصدیق ہوئی کہ پانی میں واقعی ایک بڑا تیرتا ہوا جزیرہ موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ماں کی موت کے 20 منٹ بعد جڑواں بچوں کی زندہ پیدائش، حیران کن واقعہ

حکام کے مطابق 20 جولائی کی سیٹلائٹ تصویر میں جزیرہ واضح طور پر دیکھا گیا، جس کا رقبہ تقریباً ایک لاکھ 5 ہزار 486 مربع فٹ تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف چند دن بعد یہ پراسرار جزیرہ غائب ہو گیا اور 5 اگست تک سیٹلائٹ تصاویر میں اس کا کوئی نشان نہیں ملا۔

برٹش کولمبیا ہائیڈرو کے ترجمان باب گیمر کے مطابق امکان ہے کہ جزیرہ پانی میں ڈوبنے کے بجائے تیرتے ہوئے ذخیرے کے کسی محفوظ حصے یا کنارے کی جانب منتقل ہو گیا ہو۔ حکام اب اس پراسرار تیرتے جزیرے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے تازہ تصاویر اور دیگر شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔

editor

Related Articles