مودی سرکار کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت غریب بھارتی طلبہ کی زندگیاں نگلنے لگی

مودی سرکار کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت غریب بھارتی طلبہ کی زندگیاں نگلنے لگی

بھارتی طلبہ کودماغی نکسل قراردینے والے مودی نے اپنی نااہلی سے نوجوانوں کی زندگیوں کواجیرن بنا دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں بوائزہاسٹل کی پانچ منزلہ عمارت گرنے سے کم ازکم7 افراد ہلاک ہوگئے ، عینی شاہدین نے میڈیا کوبتایا کہ عمارت کے اندر24 سے48 کے قریب افراد موجود تھے۔

عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ عمارت میں رہائش پذیرافراد کی اکثریت طلبہ پرمشتمل تھی۔

یہ بھی پڑھیں :افغانستان، بھارت مذموم گٹھ جوڑ، پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ناقص ٹیکنالوجی بھی ناکام

کاکروچ جنتا پارٹی نے واقعہ پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غریب بھارتی طلبہ ایک بارپھرمودی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا شکاربن گئے ، مودی نے دہلی یونیورسٹی میں”دماغی نکسل” والی تقریرجھاڑی اوربوسیدہ عمارت کونظراندازکرکے چلتے بنے۔

ماہرین کے مطابق مودی حکومت نے نوجوانوں کے مسائل خصوصاً تعلیم اورروزگارکومکمل نظرانداز کر رکھا ہے جس پرملک بھرمیں احتجاج جاری ہے ، نوجوانوں کے بڑھتے مسائل اوراحتجاج ہندوانتہا پسند مودی حکومت کے لیے مستقبل میں بڑا سیاسی چیلنج بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار ، بھارتی نوجوان پھراحتجاج پر مجبور

editor

Related Articles