پاکستان کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عاصم افتخار کی بطور سیکرٹری خارجہ تقرری کی منظوری دے دی۔
عاصم افتخار اس وقت اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ اپنی موجودہ ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد جلد پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
عاصم افتخار کی تقرری موجودہ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے پیش نظر کی گئی ہے، آمنہ بلوچ کی مدت رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ختم ہورہی ہے، جس کے بعد عاصم افتخار سیکرٹری خارجہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔
عاصم افتخار پاکستان کے ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں اور اس وقت اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، نئی ذمہ داری ملنے کے بعد وہ وزارت خارجہ کے انتظامی امور کے ساتھ ساتھ ملک کی سفارتی ترجیحات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ان کی تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ کئی اہم ممالک کے ساتھ تعلقات اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کا مؤقف بھی خارجہ پالیسی کے اہم موضوعات میں شامل ہے۔
The 33rd Foreign Secretary of Pakistan, Ambassador Amna Baloch, after a distinguished career spanning over three decades and her tenure as Foreign Secretary since 11 September 2024, will retire from government service on 17 September 2026. I commend her dedicated service and…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) September 9, 2026


