انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عدالت میں پیش نہ ہونے والے ملزمان کی جانب سے دائر استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کردیں۔
عدالت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے تمام ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی جاری رکھنے کا حکم دیا۔
عدالت نے پولیس کو سہیل آفریدی اور دیگر ملزمان کے خلاف چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔