غیر قانونی کال سینٹرز کا دھندا نہیں چلنے دیں گے،ڈی جی این سی سی آئی اے کا دوٹوک پیغام

غیر قانونی کال سینٹرز کا دھندا نہیں چلنے دیں گے،ڈی جی این سی سی آئی اے کا دوٹوک پیغام

ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سید علی ناصر رضوی نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی کال سینٹرز کو کسی صورت چلنے نہیں دیا جائے گا اور ایسے عناصر کو ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈی جی این سی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ گزشتہ 42 دنوں کے دوران راولپنڈی، کراچی اور فیصل آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف مجموعی طور پر 51 چھاپے مارے گئے ہیں،ان کارروائیوں کا مقصد غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرنا ہے جو ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔

سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کو کسی صورت کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کے سدباب کے لیے متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ڈی جی این سی سی آئی اے نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ غیر قانونی کال سینٹرز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

editor

Related Articles