غزہ پر بننے والی فلم نے وینس فلم فیسٹیول میں دھوم مچا دی

غزہ پر بننے والی فلم نے وینس فلم فیسٹیول میں دھوم مچا دی

غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کے پس منظر میں بنائی گئی دستاویزی فلم ’نازا‘ کو وینس فلم فیسٹیول میں شاندار پذیرائی حاصل ہوئی، جہاں فلم کی نمائش کے بعد ناظرین نے تقریباً 25 منٹ تک کھڑے ہو کر داد دی۔

فلم اسرائیلی صحافیوں یووال ابراہم اور ریچل زور کی ہدایتکاری میں تیار کی گئی ہے، جس میں غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق اسرائیلی انٹیلی جنس افسران اور فوجیوں کی گواہیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھی:خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، 27 سالہ انفلوئنسر چل بسیں

فلم کے ہدایتکاروں کا کہنا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ’نازا‘ دیکھنے کے بعد ناظرین کے لیے غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کے معاملے پر خاموش رہنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

’نازا‘ وینس فلم فیسٹیول کے گولڈن لائن ایوارڈ کے لیے بھی مقابلے میں شامل ہے، جہاں اس کا مقابلہ مجموعی طور پر 21 فلموں سے ہے۔ فلم کی نمائش کے بعد ملنے والی طویل پذیرائی کو ہدایتکاروں نے اس حساس موضوع پر عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی توجہ کی علامت قرار دیا ہے۔

editor

Related Articles