انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی نگرانی، پاکستان میں جدید سیکیورٹی کیمرے آگئے

انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی نگرانی، پاکستان میں جدید سیکیورٹی کیمرے آگئے

پاکستان میں ایسے جدید سیکیورٹی کیمرے متعارف کرا دیے گئے ہیں جو وائی فائی کے بغیر بھی موبائل نیٹ ورک کے ذریعے کام کرسکتے ہیں۔

اسمارٹ ہوم سیکیورٹی کمپنی ای زی ویز  نے ملک میں 4G ٹیکنالوجی سے منسلک سیکیورٹی کیمروں کی رینج میں توسیع کردی ہے، جن کا مقصد ایسے علاقوں میں نگرانی کی سہولت فراہم کرنا ہے جہاں وائی فائی یا فکسڈ براڈ بینڈ انٹرنیٹ دستیاب نہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ کیمرے سم کے ذریعے موبائل نیٹ ورک سے منسلک ہوکر کام کرتے ہیں، جبکہ بعض ماڈلز میں وائی فائی کنیکٹیویٹی کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہ ٹیکنالوجی خاص طور پر دور دراز گھروں، کھیتوں، زرعی زمینوں، گوداموں، تعمیراتی مقامات اور ایسی دیگر املاک کے لیے کارآمد ہوسکتی ہے جہاں روایتی انٹرنیٹ کنکشن یا وائرنگ کا انتظام مشکل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اگلی دہائی میں انسانیت ختم ہوسکتی ہے؟ اے آئی ماہر کے بیان نے ہلچل مچادی

نئے کیمروں میں سیکیورٹی کے لیے کئی جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ مختلف ماڈلز میں 360 ڈگری نگرانی، مصنوعی ذہانت کے ذریعے انسانوں اور گاڑیوں کی شناخت، خودکار ٹریکنگ اور نائٹ ویژن جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔کیمروں میں دو طرفہ گفتگو کا فیچر بھی موجود ہے، جس کے ذریعے صارف دور بیٹھ کر کیمرے کے سامنے موجود شخص سے بات کرسکتا ہے۔

ان کیمروں کو دور دراز مقامات پر نصب کرنے کے لیے ری چارج ایبل بیٹری اور سولر چارجنگ پینل کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ اس طرح جہاں بجلی کی مستقل وائرنگ یا انٹرنیٹ کنکشن دستیاب نہ ہو، وہاں بھی نگرانی کا نظام قائم کیا جاسکتا ہے۔صارفین موبائل ایپ کے ذریعے کیمرے کی لائیو ویڈیو دیکھنے، سیکیورٹی الرٹس حاصل کرنے اور ریکارڈ شدہ ویڈیوز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق کیمروں میں مقامی اسٹوریج کے ساتھ کلاؤڈ اسٹوریج کا آپشن بھی موجود ہے، جس سے صارفین اپنی ضرورت کے مطابق ریکارڈنگ محفوظ کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں 4G سیکیورٹی کیمروں کا یہ نظام خاص طور پر ان علاقوں میں نگرانی کے لیے اہم ثابت ہوسکتا ہے جہاں انٹرنیٹ اور بجلی کی روایتی سہولتیں محدود ہیں۔

editor

Related Articles