پشاور بورڈ کے انٹر نتائج آگئے، پارٹ ون میں حیران کن نتیجہ99.1 فیصد رہا

پشاور بورڈ کے انٹر نتائج آگئے، پارٹ ون میں حیران کن نتیجہ99.1 فیصد رہا

پشاور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ بورڈ کے جاری کردہ نتائج کے مطابق انٹر پارٹ ون میں کامیابی اور پروموشن کی شرح 99.1 فیصد جبکہ پارٹ ٹو میں کامیابی کی شرح 52.6 فیصد رہی۔

انٹر پارٹ ون کے امتحان میں مجموعی طور پر 63 ہزار 605 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 31 ہزار 169 طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ 31 ہزار 854 طلبہ کو پروموٹ کیا گیا۔

دوسری جانب انٹر پارٹ ٹو کے امتحان میں 66 ہزار 735 طلبہ و طالبات شریک ہوئے، جن میں سے 35 ہزار 103 طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ 30 ہزار 878 طلبہ و طالبات فیل ہوئے۔ پارٹ ٹو میں کامیابی کی شرح 52.6 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی ایران روانہ ہوگے ، اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

پشاور بورڈ کے مطابق ایچ ایس ایس سی سالانہ اول امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان 21 ستمبر کو کیا گیا، جبکہ طلبہ کے لیے آن لائن نتیجہ رول نمبر کے ذریعے دستیاب ہے۔

بورڈ کی جانب سے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے نتائج اور تفصیلی نمبروں کی دستاویز چیک کریں، جبکہ باقاعدہ طلبہ اپنی ڈی ایم سی متعلقہ تعلیمی اداروں سے حاصل کرسکیں گے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles