پنجاب حکومت کی جانب سے 25 ہزار روپے جیتنے کا سنہری موقع آگیا ، حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کیلئے اہم سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت سپر سیڈر استعمال کرنے والے کاشتکاروں کو 25 ہزار روپے تک رینٹل سبسڈی دی جائے گی۔
اس اقدام کا مقصد کاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری کے استعمال کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ دھان کی کاشت کے دوران بہتر اور ماحول دوست طریقوں کو فروغ دیا جا سکے۔
کون سے کاشتکار سبسڈی حاصل کر سکیں گے؟
پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت وہ کاشتکار سبسڈی کے اہل ہوں گے جو سپر سیڈر استعمال کریں گے۔
اہل کاشتکاروں کو 5 ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے رینٹل سبسڈی دی جائے گی، جبکہ ایک کاشتکار زیادہ سے زیادہ 25 ہزار روپے تک سبسڈی حاصل کر سکے گا۔
یعنی اگر کاشتکار پانچ ایکڑ تک سپر سیڈر استعمال کرتا ہے تو اسے مقررہ شرح کے مطابق زیادہ سے زیادہ 25 ہزار روپے کی رینٹل سبسڈی مل سکتی ہے۔
کن اضلاع کے کسان اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟
یہ سبسڈی پنجاب کے مخصوص اضلاع کے کاشتکاروں کے لیے دستیاب ہوگی ، ان اضلاع میں فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، وزیر آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، ملتان، لودھراں، خانیوال، وہاڑی اور بہاولنگر کے کاشتکار اہل ہوں گے۔
آن لائن رجسٹریشن کیسے ہوگی؟
کاشتکار اس سبسڈی کے حصول کے لیے آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
رجسٹریشن کے لیے محکمہ زراعت پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk کھولیں اور پروگرام سے متعلق رجسٹریشن کے طریقہ کار کے مطابق درخواست جمع کروائیں۔
سپر سیڈر استعمال کرنے والے اہل دھان کاشتکاروں کے لیے یہ سبسڈی جدید زرعی طریقوں کو اپنانے کے ساتھ ساتھ اضافی مالی سہولت حاصل کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔