پاکستانی انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ لیا گیا، ہوٹل کے باہر مظاہرین جمع

پاکستانی انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ لیا گیا، ہوٹل کے باہر مظاہرین جمع

برطانیہ کے شہر پورٹس ماؤتھ میں ایک دلچسپ غلط فہمی اس وقت پیدا ہوگئی جب پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ارکان کو پناہ کے متلاشی افراد سمجھ کر تقریباً 50 نقاب پوش مظاہرین ایک ہوٹل کے باہر جمع ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین کو اطلاع ملی تھی کہ پناہ کے متلاشی افراد کی 4بسوں کو علاقے کے ایک فور اسٹار ہوٹل میں لایا جا رہا ہے۔ اسی اطلاع پر تقریباً 40 سے 50 افراد ہوٹل کے باہر پہنچ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریفارم پارٹی کے کونسلر جارج میڈوک بھی موقع پر پہنچے اور ہوٹل انتظامیہ سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ وہاں پہنچ کر انہیں معلوم ہوا کہ ہوٹل میں پناہ کے متلاشی افراد نہیں بلکہ پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور دیگر ارکان قیام پذیر ہیں، جو جنوبی ساحلی علاقے کے دورے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ہاکی کو عالمی اعزازات دلانے والا عظیم کھلاڑی انتقال کرگیا

جارج میڈوک نے پاکستانی ٹیم کے کوچ سے بھی بات کی اور صورتحال واضح کی۔ بعد ازاں انہوں نے ہوٹل کے باہر موجود مظاہرین کو بتایا کہ انہیں غلط فہمی ہوئی ہے اور وہاں موجود افراد پناہ کے متلاشی افراد نہیں بلکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ارکان ہیں۔

صورتحال واضح ہونے کے چند ہی منٹ بعد مظاہرین وہاں سے منتشر ہوگئے۔واقعے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے دورے کے بقیہ حصے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles