مداح سیلفی لینے میدان میں پہنچا، بابر اعظم نے موبائل فون لے لیا

مداح سیلفی لینے میدان میں پہنچا، بابر اعظم نے موبائل فون لے لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم اس وقت توجہ کا مرکز بن گئے جب اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ میں پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے میچ کے دوران مداح بڑی تعداد میں میدان میں داخل ہوگئے۔

واقعہ او جی ڈی سی ایل اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران پیش آیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بابر اعظم آؤٹ ہونے کے بعد میدان سے واپس جا رہے تھے کہ متعدد مداح ان کے قریب پہنچ گئے اور سیلفیاں لینے کی کوشش کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان کی ’این سی سی آئی اے‘ میں، کرکٹر نے اہم سوالات کھڑے کردیے

اسی دوران ایک مداح نے بابر اعظم کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔ بابر اعظم نے مداح کے ہاتھ سے موبائل فون لیا اور اسے دور پھینک دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

میچ کے دوران مداحوں کی بڑی تعداد کا میدان میں داخل ہونا بھی توجہ کا باعث بنا، جبکہ بابر اعظم کے گرد جمع ہونے والے افراد ان کے ساتھ تصاویر بنانے کی کوشش کرتے رہے۔

editor

Related Articles