اگر آپ آسمان کی بلندیوں میں کیریئر بنانے کا خواب دیکھتی ہیں تو پی آئی اے نے خوشخبری سنادی ہے۔
قومی ایئرلائن نے کراچی بیس کے لیے فضائی میزبانوں (کیبن کریو) کی بھرتی کا اعلان کر دیا ہے، اور آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ صرف دو دن بعد، 7 اکتوبر ہے۔
کون درخواست دے سکتا ہے؟
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرلائن نے 20 سے 28 سال کی عمر کی خواتین امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں ، فضائی میزبان کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت بیچلرز ڈگری مقرر کی گئی ہے۔
درخواست کیسے دیں؟
امیدوار اپنی درخواستیں اور سی وی پی آئی اے کے آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں ، درخواست کے ساتھ تازہ سی وی اور حالیہ تصویر لگانا ضروری ہو سکتا ہے۔
یہ بھرتی پی آئی اے کی کیبن کریو بھرتی مہم کا حصہ ہے ، ایئرلائن اس سے قبل لاہور اور اسلام آباد بیس کے لیے بھی بھرتیاں شروع کر چکی ہے۔
ان باتوں کا خیال رکھیں
پچھلے اشتہارات کے مطابق امیدواروں کے لیے انگریزی بول چال اور تحریر میں روانی اہم تھی، جبکہ اضافی زبانیں جاننا فائدہ مند سمجھا جاتا ہے ، ایئرلائن ایسے امیدواروں کو ترجیح دیتی ہے جن میں رابطے کی مضبوط صلاحیت، پیشہ ورانہ انداز اور خدمت کا جذبہ ہو۔ اگست کے اشتہار میں خواتین کے لیے کم از کم قد 160 سینٹی میٹر درج تھا۔
فضائی میزبان بننا چاہتے ہیں تو دیر نہ کیجیے ، آخری تاریخ قریب ہے، اس لیے درخواست آخری دن پر نہ چھوڑیں۔ سی وی میں تعلیم اور تجربے کی درست تفصیل لکھیں اور تصویر واضح اور حالیہ رکھیں۔