کنگ خان کی کلائی پر کتنے کروڑ کی گھڑی؟ قیمت سامنے آگئی

کنگ خان کی کلائی پر کتنے کروڑ کی گھڑی؟ قیمت سامنے آگئی

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اپنی اداکاری اور منفرد فیشن اسٹائل کے ساتھ ساتھ مہنگی اور نایاب گھڑیوں کے شوق کے لیے بھی مشہور ہیں۔

اداکار کے کلیکشن میں دنیا کے معروف لگژری واچ برانڈز کی کئی قیمتی گھڑیاں شامل ہیں، جن کی قیمتیں لاکھوں سے کروڑوں بھارتی روپے تک پہنچتی ہیں۔

شاہ رخ خان کی مہنگی گھڑیوں میں کون سی شامل ہیں؟

شاہ رخ خان کے کلیکشن میں پٹیک فلپ ایڈوانسڈ ریسرچ ایکواناٹ ٹریول ٹائم  بھی شامل ہے، جس کی قیمت تقریباً 56 لاکھ بھارتی روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پرنس ہیری اور میگھن مارکل میں کس بات پر اختلاف؟ نئی خبریں سامنے آگئیں

ان کے پاس رچرڈ مل ٹوربیلن اسکل آر ایم 052 بھی موجود ہے۔ مختلف ماڈلز اور استعمال کیے گئے میٹیریل کے حساب سے اس گھڑی کی قیمت تقریباً 10 کروڑ سے 17 کروڑ بھارتی روپے تک بتائی جاتی ہے۔ شاہ رخ خان کے کلیکشن میں بولگاری اوکٹو روما ٹوربیلن سیفائر بھی شامل ہے، جس کی مالیت تقریباً 53 لاکھ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔

نایاب رولیکس کی قیمت 15 کروڑ روپے

اداکار کے کلیکشن میں  رولیکس کاسموگراف ڈیٹونا بلیو سیفائر گھڑی بھی شامل ہے، جسے انتہائی نایاب گھڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔اس گھڑی کی قیمت تقریباً 15 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔

میٹ گالا میں بھی مہنگی گھڑی پہن کر پہنچے

2025 کی میٹ گالا تقریب کے موقع پر شاہ رخ خان نے پٹیک فلپ گرینڈ کمپلیکیشنز گھڑی گھڑی پہنی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گھڑی کی مالیت تقریباً 21 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔ شاہ رخ خان کا یہ کلیکشن ظاہر کرتا ہے کہ ان کا شوق صرف فلموں اور فیشن تک محدود نہیں بلکہ دنیا کی نایاب اور مہنگی گھڑیوں تک بھی پھیلا ہوا ہے۔

editor

Related Articles