سلطنتِ عثمانیہ کے دور میں شاہی شان و شوکت صرف تاج تک محدود نہیں تھی، بلکہ ایک ہیلمٹ بھی اپنی خوبصورتی اور نفاست میں تاج کا مقابلہ کرسکتا تھا۔
سلطان سلیمان اعظم سے منسوب سولہویں صدی کا یہ تاریخی ہیلمٹ آج استنبول کے توپ قاپی محل میں محفوظ ہے۔ اس شاہکار میں سیاہ رنگ کی دھات پر سونے کی باریک نقش و نگاری کی گئی ہے، جبکہ فیروزی پتھروں اور یاقوت جیسے قیمتی جواہرات نے اس کی خوبصورتی کو مزید نمایاں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :فطرت کا ایسا مزاحیہ روپ پہلے شاید نہ دیکھا ہو، وائلڈ لائف ایوارڈز کی تصاویر جاری


