ملکی معیشت اور توانائی کے شعبے کے لیے ایک انتہائی مثبت خبر سامنے آئی ہے، جہاں سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر آر ایل این جی (RLNG) کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی ہونے سے کمپنی میں ایل این جی پر نصب کنکشنز کے بلوں میں کمی ہونے کا امکان ہے۔
قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی ؟
میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ ایل این جی کی قیمت میں فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBTU) کی بنیاد پر تقریباً 1000 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔
اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو رواں ماہ ایل این جی پر صارفین کے لیے بلنگ ریٹ کم ہو کر 4200 روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اس کے برعکس گزشتہ ماہ یہی قیمت ریکارڈ سطح پر 5200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی ، قیمت میں ایک ہی ماہ کے اندر ایک ہزار روپے کی یہ کمی صارفین کے لیے ایک بہت بڑا ریلیف ہے۔
قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ کیا تھی؟
گزشتہ مہینوں میں بین الاقوامی سطح پر پیدا ہونے والے سیاسی تناؤ، بالخصوص ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے دنیا بھر میں توانائی کے سپلائی چین کو متاثر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :دنیا میں تیل کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہونے لگے ، آرامکو سربراہ نے خبردار کردیا


