پی ٹی آئی کا گند ختم ہونے کے بعد خیبرپختونخوا میں جدید ٹرانسپورٹ کا منصوبہ، 14 شہروں میں الیکٹرک بسیں چلانے کی تیاری

پی ٹی آئی کا گند ختم ہونے کے بعد خیبرپختونخوا میں جدید ٹرانسپورٹ کا منصوبہ، 14 شہروں میں الیکٹرک بسیں چلانے کی تیاری

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 14 بڑے شہروں میں جدید الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، جس کے تحت ابتدائی مرحلے میں پشاور، ایبٹ آباد، مردان، نوشہرہ، سوات اور کوہاٹ میں الیکٹرک بسیں چلانے کی تجویز دی گئی ہے۔ منصوبے کا مقصد شہریوں کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کے مطابق منصوبے کے ابتدائی مرحلے کے لیے متعلقہ حکام سے فیزیبلٹی رپورٹس اور ضروری تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں، تاکہ مجوزہ شہروں میں الیکٹرک بس سروس کے آغاز کے امکانات، ضروریات اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا جاسکے۔

منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں صوبے کے چھ بڑے شہروں کو ترجیح دی جائے گی، جہاں الیکٹرک بسوں کی فراہمی اور سروس کے آغاز کے لیے ابتدائی تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ فیزیبلٹی رپورٹس کی روشنی میں بسوں کی تعداد، روٹس، چارجنگ اسٹیشنز اور دیگر ضروری انتظامات سے متعلق منصوبہ بندی کی جائے گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے منصوبے کے دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا کے دیگر بڑے شہروں کو بھی الیکٹرک بس سروس کے دائرہ کار میں شامل کیا جائے گا، جس کے بعد مجموعی طور پر 14 شہروں میں جدید سفری سہولت فراہم کرنے کا ہدف ہے۔

الیکٹرک بسوں کے منصوبے سے شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے، روایتی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور گاڑیوں سے پیدا ہونے والی آلودگی میں کمی لانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔ منصوبے پر عمل درآمد سے صوبے کے مختلف شہروں میں عوام کو پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک نیا متبادل میسر آسکے گا۔

editor

Related Articles