ایران کا امریکی ایف 16 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ،سینٹکام کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ایران کا امریکی ایف 16 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ،سینٹکام کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ایران نے خلیج فارس میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو فضائی دفاعی میزائل سے نشانہ بنانے اور اسے نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔
 ایرانی فوج کے مطابق میزائل طیارے کے قریب پھٹا، جس کے بعد امریکی پائلٹ کو اپنا مشن ادھورا چھوڑ کر قریبی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
 امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی امریکی ایف 16 طیارے پر حملہ نہیں ہوا۔

ایرانی فوج کا مؤقف

ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی شام خلیج فارس کے اوپر پیش آیا۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے امریکی ایف 16 طیارے کی نشاندہی کی اور اس کی پرواز کو مسلسل نگرانی میں رکھا۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ایران کے مقامی طور پر تیار کردہ فضائی دفاعی نظام نے طیارے کو نشانہ بنانے کے لیے میزائل داغا۔ میزائل امریکی لڑاکا طیارے کے قریب پھٹا جس سے اسے نقصان پہنچا۔

ایرانی فوج کے مطابق اس صورتحال کے باعث امریکی پائلٹ کو فضائی مشن فوری طور پر ختم کرنا پڑا۔ طیارہ مزید پرواز جاری رکھنے کے بجائے خطے کے قریبی ہوائی اڈے کی جانب روانہ ہوا اور وہاں ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایرانی حکام نے طیارے کو نشانہ بنانے کے واقعے کو اپنے فضائی دفاعی نظام کی کارروائی قرار دیا ہے۔ تاہم انہوں نے اس ہوائی اڈے کا نام ظاہر نہیں کیا جہاں مبینہ طور پر امریکی طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ 

امریکا نے دعویٰ مسترد کردیا
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایران کے دعوے کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔ امریکی فوجی کمانڈ کے مطابق ایران نے جمعہ کے روز کسی امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے پر حملہ نہیں کیا۔

سینٹکام نے اپنے بیان میں ایرانی مؤقف کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کے تمام لڑاکا طیارے محفوظ ہیں اور ان کی موجودگی سے متعلق مکمل معلومات دستیاب ہیں۔

امریکی کمانڈ نے اس بات کی بھی تردید کی کہ کسی امریکی طیارے کو نقصان پہنچا یا اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ یوں ایرانی فوج کے میزائل حملے اور امریکی طیارے کو نقصان پہنچنے کے دعوے کے برعکس واشنگٹن نے کسی بھی حملے کی اطلاع تسلیم نہیں کی۔ 

editor

Related Articles