چیٹ جی پی ٹی اب صرف باتیں نہیں کرے گا، نئے فیچر میں کیا خاص ہے؟

چیٹ جی پی ٹی اب صرف باتیں نہیں کرے گا، نئے فیچر میں کیا خاص ہے؟

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کو مزید آسان بنانے کے لیے نیا انٹیلی جنٹ یو آئی فیچر متعارف کرا دیا، جس سے صارفین کو معلومات صرف تحریر میں نہیں بلکہ تصاویر اور انٹرایکٹو گرافکس کی صورت میں بھی مل سکیں گی۔

آزاد ڈیجیٹل نیوز کے مطابق، اس نئے فیچر کا مقصد پیچیدہ موضوعات کو آسان انداز میں سمجھانا اور صارفین کو روزمرہ کے کاموں میں زیادہ مؤثر مدد فراہم کرنا ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق، اس فیچر کے تحت چیٹ جی پی ٹی کے جوابات میں صرف عام یا کارٹون جیسی تصاویر ہی نہیں ہوں گی، بلکہ صارفین کو مختلف انٹرایکٹو آپشنز بھی دستیاب ہوں گے۔ ان میں مخصوص کاموں کے لیے کسٹمائز کیے جانے والے کیلکولیٹرز، انٹرایکٹو چارٹس، قابل ترمیم گرافکس اور دیگر بصری سہولتیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آراگون متعارف کرا دیا

کمپنی کا کہنا ہے کہ اب تک چیٹ جی پی ٹی میں تحریری جوابات کو زیادہ اہمیت دی جاتی رہی ہے، تاہم صارفین کو حقیقی معنوں میں مدد فراہم کرنے کے لیے بعض معلومات کو تصاویر اور گرافکس کے ذریعے پیش کرنا زیادہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

اوپن اے آئی کے پروڈکٹ منیجر آروش سیلوان کے مطابق، کمپنی چاہتی ہے کہ چیٹ جی پی ٹی محض سوالات کے تحریری جواب دینے کے بجائے صارفین کو روزمرہ کے مختلف کام انجام دینے میں بھی مدد دے۔

اس نئے فیچر کی ایک خاص بات یہ ہے کہ صارفین اپنی پسند کے مطابق اسے استعمال کر سکیں گے۔ اگر کوئی صارف جوابات میں زیادہ تصاویر یا بصری مواد نہیں دیکھنا چاہتا تو اس کے لیے یہ سہولت محدود کرنے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، یہ فیچر مفت اور ماہانہ فیس ادا کرنے والے دونوں طرح کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ چیٹ جی پی ٹی میں اس نئی تبدیلی سے صارفین کے معلومات حاصل کرنے اور روزمرہ کے کام کرنے کا انداز کس حد تک بدلتا ہے۔

editor

Related Articles