جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ہزار سی سی تک کی موٹر کاریں تیاری کی تاریخ سے پانچ سال تک فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی پابند نہیں ہوں گی، جبکہ 1001 سی سی سے 2000 سی سی تک کی موٹر کاروں کو چھ سال تک استثنیٰ حاصل ہوگا۔
اسی طرح 2000 سی سی سے زائد انجن پاور کی موٹر کاریں تیاری کی تاریخ سے سات سال تک فٹنس سرٹیفکیٹ کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گی۔
مذکورہ استثنیٰ کا نوٹیفکیشن صوبائی موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کے تحت جاری کیا گیا ہے تاہم استثنیٰ کے دائرے میں نہ آنے والی گاڑیوں کے مالکان کو 15 نومبر تک فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔
حکام کے مطابق مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، ڈیڈ لائن میں توسیع اور گاڑیوں کو استثنیٰ دینے کے اس اقدام سے پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکان کو اضافی مہلت اور ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔