3سالہ بچے کا بڑا کارنامہ ، کتاب لکھ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

3سالہ بچے کا بڑا کارنامہ ،  کتاب لکھ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

عمر صرف تین سال، مگر کارنامہ ایسا کہ دنیا حیران رہ گئی  ، جس عمر میں بچے ٹھیک سے حروف پہچاننا سیکھتے ہیں، ادوے جین نے اپنی کتاب شائع کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

کم عمر ترین مصنف کا اعزاز

امریکا میں مقیم بھارتی نژاد ادوے جین 23 اپریل 2022ء کو ریاست نیو جرسی کے علاقے مون ماؤتھ جنکشن میں پیدا ہوئے ، بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ مردوں کے زمرے میں کتاب شائع کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین شخص بن گئے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس کامیابی کی تصدیق 3 اپریل 2026ء کو نیو جرسی میں کی۔

ادوے کی کتاب کا نام ’ڈینو لرنز ناٹ ٹو ویسٹ فوڈ‘ ہے،  اس میں ایک ننھے ڈائنوسار کی کہانی کے ذریعے بچوں کو سمجھایا گیا ہے کہ کھانا نعمت ہےاور اسے ضائع کرنے کے بجائے اس کی قدر کرنی چاہیے۔

یہ پیغام صرف بچوں کے لیے نہیں بلکہ بڑوں کیلئے بھی ہے کیونکہ دنیا بھر میں ہر سال بڑی مقدار میں خوراک ضائع ہوتی ہے ، ایسے میں ایک تین سالہ بچے کی کتاب بڑوں کو بھی سوچنے پر مجبور کرتی ہے۔

خیال کہاں سے آیا؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ کتاب کا خیال کسی بڑے منصوبے سے نہیں آیا ،  رپورٹ کے مطابق ادوے نے اسکول میں کھانے کے وقفے کے دوران جو کچھ دیکھا اور محسوس کیا، وہی کہانی کی بنیاد بنا ، یوں اس نے روزمرہ زندگی کے ایک عام تجربے کو بچوں کے لیے سبق آموز کہانی میں ڈھال دیا۔

یہ بھی پڑھیں :کچرے سے چاکلیٹ تیار ، ڈنمارک میں حیران کن تجربہ سامنے آگیا

اس واقعے سے ایک بات واضح ہوتی ہے کہ  بچوں کی توجہ اور مشاہدے کو کم نہیں سمجھنا چاہیے ،  اگر انہیں حوصلہ اور موقع ملے تو وہ اپنے ارد گرد کی چھوٹی چھوٹی باتوں سے بڑے خیالات جنم دے سکتے ہیں۔

ادوے جین کی کہانی ثابت کرتی ہے کہ تخلیقی صلاحیت کی کوئی عمر نہیں ہوتی  بس ایک خیال، تھوڑی رہنمائی اور بہت سا یقین درکار ہوتا ہے۔

editor

Related Articles