امریکا میں 6 سالہ بچے کی ٹیچر پر فائرنگ،3 سال بعد ویڈیو جاری

امریکا میں 6 سالہ بچے کی ٹیچر پر فائرنگ،3 سال بعد ویڈیو جاری

امریکی اسکول میں پیش آنے والے ایک حیران کن واقعے کی پولیس باڈی کیم ویڈیو منظر عام پر آگئی، جس میں پہلی جماعت کے 6 سالہ طالب علم کو اپنی ٹیچر پر فائرنگ اور پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 6 جنوری 2023 کو امریکا کے رچ نیک ایلیمنٹری اسکول میں پیش آیا تھا، تاہم پولیس کی باڈی کیم ویڈیو اب جاری کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم عمر طالب علم کلاس روم میں اپنی ٹیچر کے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے اور پولیس اہلکاروں کو بھی دھمکیاں دیتا ہے۔ وہ یہ بھی کہتا ہے کہ اسے جیل جانے سے خوف نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں:3سالہ بچے کا بڑا کارنامہ ، کتاب لکھ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

اسی دوران بچے نے اپنی ٹیچر ایبی زونر پر گولی چلائی، جو ان کے سینے پر لگی۔ واقعے کے وقت کلاس روم میں 16 دیگر طلبہ بھی موجود تھے، تاہم ٹیچر کی حاضر دماغی کے باعث بچے دیگر طلبہ کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوا۔

جاری کی گئی ویڈیو میں ایک 9 ایم ایم پستول بھی بچے سے چند فٹ دور فرش پر پڑا دکھائی دیتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بچے نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس نے پستول اپنی والدہ سے چرایا تھا۔ عدالتی دستاویزات میں کم عمر طالب علم کی مکمل شناخت ظاہر نہیں کی گئی بلکہ اسے صرف جے ٹی کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں ایک ٹیچر پولیس اہلکاروں کو یہ بھی بتاتی ہیں کہ واقعے سے پہلے بچہ محدود اوقات کے شیڈول کے تحت اسکول آتا تھا۔اس واقعے نے بچوں کی رسائی میں اسلحہ آنے اور اسکولوں میں طلبہ و اساتذہ کی حفاظت سے متعلق اہم سوالات کو دوبارہ اجاگر کردیا ہے۔

editor

Related Articles