نانا پاٹیکر کے انتقال کے بعد نیا موڑ، پولیس نے کیس درج کرلیا

نانا پاٹیکر کے انتقال کے بعد نیا موڑ، پولیس نے کیس درج کرلیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال کے بعد گوا پولیس نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 75 سالہ اداکار جمعرات کو گوا کے علاقے ڈونا پاؤلا میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے تھے۔ ابتدائی اطلاعات میں ان کی موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا بتائی گئی۔

پولیس کے مطابق اداکار کو گوا کے علاقے بامبولم میں واقع منی پال اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ اسپتال کے شعبہ آنکولوجی کے سربراہ ڈاکٹر شیکھر سالکر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ایک میڈیکو لیگل کیس تھا، کیونکہ اداکار کو اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی مردہ قرار دیا جا چکا تھا۔ ایسے حالات میں پولیس کو اطلاع دینا قانونی تقاضا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کے بعد موسیقی کا ذکر، وسیم اکرم نے کس گلوکار کو چن لی

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں موت واقع ہونے اور اداکار کو مردہ حالت میں اسپتال لائے جانے کے باعث غیر فطری موت کا مقدمہ درج کرنا معمول کی قانونی کارروائی ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ موت کی وجہ لازماً مشکوک ہے۔

دوسری جانب نانا پاٹیکر کی میت گوا سے پونے منتقل کی گئی، جہاں ان کے فارم ہاؤس میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اس موقع پر مداحوں اور نامور شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اداکار کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ نانا صاحب جیسی شخصیات کبھی تنہا نہیں چھوڑتیں، کیونکہ ان کے کارنامے انہیں ہمیشہ زندہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میت کو گوا سے پونے منتقل کرنے میں وقت لگنے کے باعث خاندان نے اسی روز آخری رسومات ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

editor

Related Articles