پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ تہران میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی قیادت کے اکٹھے ہونے کا کریڈٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے، جنہوں نے اسلام آباد معاہدے کے بعد ایران کے 6 دورے کیے، جس کے نتیجے میں یہ تاریخی ملاقات ممکن ہوئی۔
مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے یہ ملاقات ممکن ہوئی اور اس تاریخی پیش رفت پر پوری پاکستانی قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسلام آباد معاہدے کے بعد ایران کے 6 مرتبہ دورے کیے، جس کے بعد تہران میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی قیادت کے اکٹھے ہونے کی راہ ہموار ہوئی۔
سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدے میں شامل ممالک نے ایران تک پہنچ کر بہت اچھا کیا، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل ایران پر بڑے حملے کی کوشش کرے گا۔