پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور ایران کے اعلیٰ سطح کے وفود نے پیر کو تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ چار ملکی مذاکرات کیے، جن میں علاقائی امن و سلامتی سمیت باہمی تعاون مضبوط بنانے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق چار علاقائی ممالک کا پہلا اجلاس 26 اکتوبر 2026 کو تہران میں منعقد ہوا، جس کی میزبانی ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی نے کی۔
اجلاس میں سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترکیہ کی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ ابراہیم قالن نے شرکت کی۔
ایرانی وفد کی جانب سے اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار میجر جنرل محسن رضائی اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی اجلاس میں شریک ہوئےمشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ شرکا نے چاروں علاقائی ممالک کے درمیان تعاون مضبوط بنانے کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس تعاون میں خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے امور بھی شامل ہیں۔