فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملٹری ڈپلومیسی، تہران میں چار اہم مسلم ممالک ایک میز پر آ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملٹری ڈپلومیسی، تہران میں چار اہم مسلم ممالک ایک میز پر آ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین  ملڑی ڈپلومیسی  کے تناظر میں تہران میں پاکستان، ایران، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفود ایک میز پر جمع ہوگئے، جہاں علاقائی امن و سلامتی، باہمی اختلافات کے خاتمے اور تعاون کے فروغ پر اہم مشاورت ہوئی۔ چاروں ممالک نے خطے میں استحکام کے لیے رابطے اور مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

تہران میں پاکستان، ایران، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کو علاقائی امن، سلامتی اور سفارتی تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں چاروں ممالک کی قیادت نے علاقائی استحکام، باہمی تعاون اور سکیورٹی سے متعلق امور پر مشاورت کی۔

فیلڈ مارشل کی شرکت

پاکستان کی جانب سے  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی، جبکہ سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، ترکیہ کی قومی انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ ابراہیم قالن اور ایران کی اعلیٰ قیادت بھی شریک ہوئی۔ اجلاس کی میزبانی ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل میجر جنرل محسن رضائی نے کی۔

ایران کا اہم مؤقف

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد، یکجہتی اور مفاہمت کو فروغ دینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے اور اختلافات کے حل کے لیے اقدامات کرنے پر آمادہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک اپنی مشترکہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر دنیا کے سامنے انصاف اور ترقی کی مثال پیش کر سکتے ہیں۔

مشترکہ تعاون پر اتفاق

چار ملکی اجلاس کے شرکا نے اتفاق کیا کہ علاقائی امن و سلامتی سمیت مشترکہ مفادات کے معاملات پر مشاورت جاری رکھی جائے گی اور چاروں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی کوششیں کی جائیں گی۔

تہران میں ہونے والی یہ ملاقات پاکستان، ایران، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں کے فروغ کی اہم مثال ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شرکت اور چاروں ممالک کے نمائندوں کی موجودگی نے علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کے موضوعات کو سفارتی گفتگو کا مرکز بنا دیا۔

editor

Related Articles