سینئر صحافی اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے پس پردہ کئی معاملات چل رہے ہیں، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی بھی شامل ہے، جبکہ نئے صوبوں کے قیام پر پیپلز پارٹی کی جانب سے کسی قسم کی رکاوٹ یا مسئلہ نہیں ہوگا۔
غریدہ فاروقی نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر سیاسی سطح پر مختلف امور زیر بحث ہیں اور پیپلز پارٹی بھی اس پورے معاملے کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ یہ امکان بھی موجود ہے کہ جنوبی پنجاب کے نئے صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوجائے۔
غریدہ فاروقی نے بشریٰ بی بی کی دونوں آنکھوں کی بینائی صرف 30 فیصد رہ جانے سے متعلق خبروں کو جھوٹ اور فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دعویٰ درست نہیں کہ بشریٰ بی بی کی دونوں آنکھوں کی بینائی صرف 30 فیصد رہ گئی ہے۔
غریدہ فاروقی نے کہا کہ جس طرح پی ٹی آئی اور اس کے بھگوڑے یوٹیوبرز نے پہلے یہ جھوٹا بیانیہ پھیلایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت انتہائی خراب ہے، یہاں تک کہ بعض لوگوں نے تو انہیں مار ہی دیا تھا، بالکل اسی طرح اب بشریٰ بی بی کی آنکھوں کی بینائی سے متعلق بھی جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بشریٰ بی بی کی بینائی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی اسی طرح کا جھوٹا پراپیگنڈا ہے جس طرح پہلے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے کیا گیا تھا۔
