تیسری شادی کے چند ماہ بعد ہی عامر خان نئے گھر کی تلاش میں نکل پڑے

تیسری شادی کے چند ماہ بعد ہی عامر خان نئے گھر کی تلاش میں نکل پڑے

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اپنی تیسری شادی کے چند ماہ بعد ہی اہلیہ گوری سپراٹ کے ساتھ نئے گھر منتقل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اور ان کی اہلیہ رواں سال کے اختتام یا 2027 کے آغاز میں نئی رہائش گاہ منتقل ہو سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اس وقت اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ممبئی کے علاقے پالی ہل میں ایک کرائے کی عمارت کے 4 اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہیں۔ تاہم عمارت کی انتظامیہ نے تعمیرِ نو کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے باعث اداکار اور ان کے اہلِ خانہ کو موجودہ رہائش خالی کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ میرا پر مشکل وقت، بہن کی بیماری نے پریشان کردیا

عامر خان کے نئے گھر کی تیاری جاری

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عامر خان اور گوری سپراٹ کے لیے نئے کرائے کے گھر کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ گھر کو اداکار کی پسند اور ضروریات کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اس سے پہلے بھی ممبئی کے یونین پارک میں واقع اپنے مستقل گھر سے تعمیرِ نو کے باعث منتقل ہو چکے ہیں۔ اداکار کی مستقل رہائش گاہ بیلا وسٹا اور مرینا اپارٹمنٹس کمپلیکس میں واقع ہے، جہاں اس وقت تعمیراتی کام جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مستقل گھر کی تعمیر مکمل ہونے میں مزید کئی سال لگ سکتے ہیں اور اس کی تکمیل 2030 کے قریب متوقع ہے۔

editor

Related Articles