پاک فوج کے مؤقف کی عالمی تصدیق، شیطانی دہشتگرد نظام کا ماسٹر مائند اجیت دوول، امریکا کا سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر بھارتی حکومت کو نوٹس

پاک فوج کے مؤقف کی عالمی تصدیق، شیطانی دہشتگرد نظام کا ماسٹر مائند اجیت دوول، امریکا کا سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر بھارتی حکومت کو نوٹس

سرحد پار بھارتی ریاستی دہشت گردی پر امریکی عدالت نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کو نوٹس جاری کر دیا، بھارتی جریدے دی ہندو میں شائع امریکی محکمہ خارجہ کے نوٹس کے مطابق نیویارک کی عدالت کی درخواست پر خالصتان رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے مقدمے کی دستاویزات بھارتی حکومت کو پہنچا دی گئیں۔

بھارتی جریدہ آؤٹ لک کے مطابق سفارتی مراسلے کے ذریعے بھارتی سفارت خانے کو سمن اور عدالتی نوٹس 9 اکتوبر 2026 کو ارسال کیے گئے،ستمبر 2024 میں گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی حکومت، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول، سابق سربراہ را سمنت گوئل، وکرم یادو، نکھل گپتا اور دیگر افراد کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

عالمی جریدے رائٹرز کے مطابق 2023 میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ نے بھارتی حکومت کی ہدایت پر بھارتی شہری نکھل گپتا کو گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی ذمہ داری دی تھی۔فروری 2026 میں نکھل گپتا نے پنوں کے قتل کی سازش سے متعلق امریکی فوجداری مقدمے میں تینوں الزامات تسلیم کر لیے تھے،۔

ستمبر 2023 میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھی بھارتی حکومتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا اعلان کر چکے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر بھی بارہا واضح کر چکے ہیں کہ بھارت دنیا میں دہشت گرد سرگرمیوں کی سرپرستی، انٹیلی جنس، مالی معاونت اور سہولت کاری کر رہا ہے اور اجیت دوول اس دہشت گردی کا چیف آرکیٹیکٹ ہے۔

editor

Related Articles