سونے کی قیمتوں میں ایک روز کے وقفے کے بعد بڑی کمی، فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ہوگیا

سونے کی قیمتوں میں ایک روز کے وقفے کے بعد بڑی کمی، فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ہوگیا

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز کے وقفے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ہوگیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 836 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 286 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 372 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت مستحکم رہی اور فی تولہ چاندی بغیر کسی تبدیلی کے 5 ہزار 723 روپے پر برقرار رہی۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 15 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 83 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

اس طرح مقامی اور عالمی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Articles