ا ین سی سی آے کے پے درپے چھاپے ، جمعیت سوشل میڈیا ٹیم کو سانپ سونگھ گیا،جعلی پوسٹوں کی بجائے روپوشی میں مصروف

ا ین سی سی آے کے پے درپے چھاپے ، جمعیت سوشل میڈیا ٹیم کو سانپ سونگھ گیا،جعلی پوسٹوں کی بجائے روپوشی میں مصروف

این سی سی آئی اے کی ملک گیر کارروائیوں کے بعد جمعیت علمائے اسلام کی سوشل میڈیا ٹیم  کو سانپ سونگھ گیا ہے  ، سوشل میڈیا پر مسلسل متحرک رہنے والے کارکنوں نے جعلی پوسٹوں  کے بجائے روپوشی اختیار کرلی ۔

 ذرائع کے مطابق آزاد ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مصور عباسی کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر انہوں نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد ادارے نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے جے یو آئی کے سوشل میڈیا پر متحرک متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا۔

 ذرائع کے مطابق گرفتار کارکنوں  نے  تفتیش کے دوران متعدد ہینڈلرز کے نام بتائے جن میں بڑے بڑے نام بھی شامل ہیں جن کی گرفتار یوں کے لیے مسلسل چھاپے مارے جارہے ہیں  تاہم وہ روپوشی اختیار کیے ہوئے ہیں ان کی بھی جلد گرفتاری  متوقع ۔

این سی سی آئی اے کی مسلسل کارروائیوں کے بعد جے یو آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی آن لائن موجودگی میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جو کارکن پہلے سوشل میڈیا پر مسلسل پوسٹس، تبصروں اور مختلف مہمات میں سرگرم دکھائی دیتے تھے، اب انکو  سانپ سونگھ گیا ہے ۔

مصور عباسی کو دھمکیوں کے معاملے سے شروع ہونے والی کارروائیوں نے جے یو آئی کی سوشل میڈیا  ٹیم کو حواس باختہ کردیا ہے اور  اب جے یو آئی ایف کی سوشل میڈیا ٹیم روپوشی  اختیار کیے ہوئے ہے ۔
 این سی سی آئی اے کے چھاپوں اور گرفتاریوں کے بعد سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے پہلے جیسی سرگرمیاں دکھائی نہیں دے رہیں اور کارکنوں کی توجہ روپوشی  پر مرکوز ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کی کارروائیوں کے بعد  روپوش ہونے والے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں اور دھمکیاں دینے والے سارے جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے 

editor

Related Articles