بے نامی جائیدادوں پر سوال کا جواب دلیل سے دیں گالی سے نہیں ، سی ای او آزاد ڈیجیٹل کا ضیاء الرحمان کوکھلا چیلینج

بے نامی جائیدادوں پر سوال کا جواب دلیل سے دیں گالی سے نہیں ، سی ای او آزاد ڈیجیٹل کا ضیاء الرحمان کوکھلا چیلینج

سی ای او آذاد ڈیجیٹل مصورعباسی نے ضیا الرحمن کے  جمیعت علمائے اسلام ف  کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے بیٹے اسد محمود سے منسوب بے نامی جائیدادوں پر تازہ ویڈیو بیان پر کھلا چیلنج دے دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق سی ای او آزاد ڈیجیٹل نے ضیا الرحمن  سے مخاطب ہوتے کہا کہ انہوں نے زیرگردش آج ویڈیو دیکھی ، درحقیقت  اس کو میری زبان میں کہتے ہیں باریک واردات یعنی یہ ویڈٰو  توجہ ہٹانے کا ایک بہانہ ہے ،   یہ صرف اپنے کالے کرتوت چھپانے اور لوگوں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کیلئے ہے ، ان کاکہناتھا کہ قوم آپ سے سوالات پوچھ رہی ہے، ان کے جواب دیں  ، سوشل میڈیا پر گالم گلوچ اور غلیظ زبان استعمال نہ کریں ۔

سی ای او آزاد نے ضیا الرحمن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  ان کے طریقہ واردات یہی ہے ، جب آن سے کوئی سوال پوچھے اور جب آپ کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا نا، تو آپ اس پر یہ بے جا الٹی تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں، غلیظ زبان استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں، یا اپنے سوالات شروع کر دیتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: یہ منجن اب نہیں چلے گا، آپ کریں گدی گدی ، ہم کریں تو فساد، ہمارے خلاف چلائی جانیوالی ہر مہم کا دوٹوک جواب دیا جائے گا، مصور عباسی

ان کاکہنا تھا کہ آپ کے سوالوں کے ہم جواب دیتے ہیں، وہ ہمارے سوالوں کے جواب تو دے دو جس پہ پورے پاکستان کے اندر آپ نے واویلا مچایا ہوا ہے، ان کے جواب کیا ہیں؟ گالی! ہم پوچھتے ہیں بھائی پراپرٹیز کہاں سے آئیں؟ جواب گالی،  ہم پوچھتے ہیں بھائی آپ کی بے نامی جائیداد کہاں سے آئیں؟ ہم پوچھتے ہیں کہ بھائی جان یہ سارا جو سیٹ اپ ہے، آپ کی آمدن کے ذرائع کیا ہیں؟ اس کا جواب آتا ہے آگے سے گالی ،  تو گالیاں چھوڑیں اور ثبوت اور دلیلیں دیں ۔

سی ای او آزاد ڈیجیٹل نے ضیا الرحمن کو پیشکش بھی کی کہ ان کا یہ حال ہے کہ  ہمارے سوالوں کے جواب نہیں تو  اپنے سوال رکھ دیں ،  ہم ان کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں،آزاد ڈیجیٹل کا پلیٹ فارم حاضر ہے ،  آپ تشریف لائیں ہم جواب دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مصوّر عباسی، ان کے اہلِ خانہ اور ادارے کے ملازمین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے، ہراساں کرنے اور سوشل میڈیا پرہراسانی  کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں ۔

editor

Related Articles