کوہاٹ میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں، شہید پولیس اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بہادری اور فرض شناسی کی عظیم مثال قائم کی ہے۔
میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
حکومت اور متعلقہ ادارے اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں تاکہ انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔ آمین۔
