نئے ٹیکس دہندگان کے لیے بڑی خوشخبری، ایف بی آر نے 25 ہزار روپے سرچارج ختم کردیا

نئے ٹیکس دہندگان کے لیے بڑی خوشخبری، ایف بی آر نے 25 ہزار روپے سرچارج ختم کردیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے ٹیکس دہندگان کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے 25 ہزار روپے کے سرچارج سے مشروط چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت نئے ٹیکس دہندگان اضافی فیس ادا کیے بغیر ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ (اے ٹی ایل) میں شامل ہوسکیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹیکس دہندگان کو آئندہ چھ ماہ تک کسی قسم کی جائیداد نہ خریدنے یا حاصل کرنے کی شرط پوری کرنا ہوگی۔ مقررہ مدت کے دوران جائیداد خریدنے کی صورت میں سرچارج سے حاصل ہونے والی چھوٹ ختم کردی جائے گی۔

ایف بی آر نے نئے طریقہ کار کے تحت ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شمولیت کے خواہشمند افراد کے لیے نیا فارم اے ٹی ایل یو (ATL-U) بھی متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو باقاعدہ انڈرٹیکنگ جمع کرانا ہوگی۔

ٹیکس دہندگان ایف بی آر کے آن لائن آئی آر آئی ایس (IRIS) سسٹم کے ذریعے الیکٹرانک انڈرٹیکنگ جمع کراسکیں گے، جس میں انہیں آئندہ چھ ماہ تک جائیداد کی خریداری یا حصول سے گریز کرنے کی یقین دہانی کرانا ہوگی۔

ایف بی آر کے مطابق انڈرٹیکنگ جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کی جائیداد کی خریداری سے متعلق سرگرمیوں کی نگرانی بھی کی جائے گی۔ اگر کوئی ٹیکس دہندہ مقررہ چھ ماہ کے دوران جائیداد خریدتا یا حاصل کرتا ہے تو اسے دی گئی 25 ہزار روپے کے سرچارج کی چھوٹ واپس لے لی جائے گی۔

ایف بی آر کا یہ اقدام نئے ٹیکس دہندگان کو اضافی سرچارج ادا کیے بغیر ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے، تاہم اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام مقررہ شرائط کی پابندی لازمی ہوگی۔

Related Articles