شہداپوری قوم کا فخر، پاکستان اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کا مقروض ہے، طارق فضل چوہدری

شہداپوری قوم کا فخر، پاکستان اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کا مقروض ہے، طارق فضل چوہدری

 پاکستان کے دفاع کے لیے سیکورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ،بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران میجر عمر منہاس ناصر شہید اور حوالدار محمد عدنان خان کی عظیم قربانیوں کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

وطنِ عزیز کے دفاع، امن اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہیں۔ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی جرأت، بہادری اور لازوال قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کوہاٹ واقعہ، پولیس اہلکاروں نے بہادری اور فرض شناسی کی عظیم مثال قائم کی ،طارق فضل چوہدری

پاکستان اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا  ان کا لہو وطنِ عزیز کے امن، استحکام اور سلامتی کی بنیاد ہےاللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

editor

Related Articles