معرکۂ حق کے بعد بھارتیوں کی بدحواسی کے چرچے، انڈر 19 کھلاڑیوں کی اوچھی حرکتوں کے بعد کانگریسی سیاستدان بھی آپے سے باہر، مائیک بند ہوا تو اسٹیج تہس نہس کردیا

معرکۂ حق کے بعد بھارتیوں کی بدحواسی کے چرچے، انڈر 19 کھلاڑیوں کی اوچھی حرکتوں کے بعد کانگریسی سیاستدان بھی آپے سے باہر، مائیک بند ہوا تو اسٹیج تہس نہس کردیا

 معرکہ حق میں پاکستان سے شکست کھانے کے بعد بھارتیوں کے اوسان بحال نہیں ہورہے ،بھارت میں کھیل کے میدان سے سیاسی اسٹیج تک غیر مناسب رویوں کے پے در پے واقعات سامنے آنے لگے، ایک طرف انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے اشتعال انگیز اور غیر اخلاقی انداز نے کھیل کے جذبے کو متاثر کیا تو دوسری جانب اتراکھنڈ میں کانگریس کے رکن اسمبلی نے مائیک بند ہونے پر اسٹیج پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ شروع کردی۔

گزشتہ روز عمان میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جس میں بھارت نے آخری گیند پر ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 337 رنز بنائے، تاہم بھارتی ٹیم ہدف کے تعاقب میں شدید مشکلات کا شکار ہونے کے باوجود آخری لمحات میں مقابلہ جیت گئی۔

میچ کے اختتام پر بھارتی کھلاڑیوں کی خوشی اس وقت غیر اخلاقی رویے میں تبدیل ہوتی دکھائی دی جب بعض کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں کے قریب جاکر جارحانہ اشارے کرنے اور اشتعال انگیز انداز اپنانے لگے۔

 ایک بھارتی کھلاڑی کو پاکستانی وکٹ کیپر حذیفہ ظہور کے سامنے جارحانہ انداز میں اشارے کرتے دیکھا گیا، جبکہ دیگر کھلاڑی بھی پاکستانی ٹیم کی جانب بڑھتے دکھائی دیے۔ بھارتی ٹیم انتظامیہ کو اپنے کھلاڑیوں کو قابو کرنے کے لیے مداخلت کرنا پڑی۔

ادھر بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع پتھورا گڑھ میں کانگریس کے رکن اسمبلی ہریش سنگھ دھامی نے جاؤل جیبی میلے کی تقریب میں مائیک بند کیے جانے پر شدید ہنگامہ کھڑا کردیا۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی تقریب سے روانگی کے بعد کانگریسی رکن اسمبلی نے اسٹیج پر پہنچ کر مائیک پھینک دیا، ساؤنڈ سسٹم کے عملے سے تلخ کلامی کی اور کرسیاں سمیت اسٹیج کا سامان پھینکنے لگے۔

ہریش سنگھ دھامی کا مؤقف تھا کہ وہ میلے کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ کی موجودگی میں عوام سے خطاب اور اپنے علاقے کے مسائل پیش نہیں کرسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مائیک بند کرکے انہیں بولنے سے روکا گیا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور بھارتی میڈیا میں بھی اس پر بحث شروع ہوگئی۔

دونوں واقعات میں ایک قدر مشترک یہ سامنے آئی کہ کھیل کے میدان میں کامیابی کے جشن کے دوران بھی مخالف ٹیم کے احترام کا خیال نہیں رکھا گیا، جبکہ سیاسی اختلاف اور تقریر کا موقع نہ ملنے پر ایک منتخب نمائندے نے بھی احتجاج کے لیے توڑ پھوڑ کا راستہ اختیار کیامعرکۂ حق کے بعد بھارتی رویوں کو پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں دیکھنے والے حلقے ان واقعات کو بھارتی معاشرے میں بڑھتی ہوئی سیاسی اور کھیلوں کی تلخی سے جوڑ رہے ہیں۔ 

editor

Related Articles