معاشی اصلاحات ثمرآور ہونے لگیں، پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ، معاشی بہتری کے آثار نمایاں

معاشی اصلاحات ثمرآور ہونے لگیں، پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ، معاشی بہتری کے آثار نمایاں

پاکستان کی معیشت کے لیے برآمدات کے شعبے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مالی سال 2026-27 کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران ملکی اشیاء کی برآمدات 11.34 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 10.45 ارب ڈالر تھیں۔ یوں برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق برآمدی شعبے میں اضافے کے باوجود درآمدات کی رفتار زیادہ رہی۔ جولائی سے اکتوبر کے دوران درآمدات 12.59 فیصد اضافے کے ساتھ 25.96 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ بھی 15.97 فیصد بڑھ کر 14.63 ارب ڈالر ہوگیا۔ اکتوبر میں برآمدات 2.93 ارب ڈالر رہیں۔

حکومتی معاشی پالیسیوں کے تحت برآمدی شعبے کو سہولتیں فراہم کرنے، کاروباری لاگت کم کرنے، ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کی معاونت کو برآمدات میں اضافے کے لیے اہم اقدامات قرار دیا جا رہا ہے۔

اگر موجودہ برآمدی رفتار برقرار رہتی ہے تو سالانہ بنیادوں پر برآمدات تقریباً 34 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں، تاہم اس کے لیے آئندہ مہینوں میں بھی برآمدی نمو برقرار رکھنا ضروری ہوگا۔

editor

Related Articles