2035 تک کرکٹ کا عالمی نقشہ سامنے آگیا، آئی سی سی نے میگا ایونٹس کی تاریخیں فائنل کردی

2035 تک کرکٹ کا عالمی نقشہ سامنے آگیا، آئی سی سی نے میگا ایونٹس کی تاریخیں فائنل کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2028 سے 2035 تک مینز کرکٹ کے بڑے عالمی مقابلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت آئندہ آٹھ برسوں میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ون ڈے ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنلز منعقد ہوں گے۔

آئی سی سی کے مطابق بالی میں ہونے والے اجلاس میں بورڈ نے آئندہ عالمی کرکٹ ایونٹس کے کیلنڈر کی منظوری دی۔ نئے شیڈول کا آغاز 2028 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ہوگا، جبکہ اس سائیکل کا اختتام 2035 کے ون ڈے ورلڈ کپ پر ہوگا۔

2027: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ون ڈے ورلڈ کپ

نئے سائیکل سے پہلے 2027 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 9 سے 13 جون تک انگلینڈ کے تاریخی میدان دی اوول میں کھیلا جائے گا۔ اسی سال مینز ون ڈے ورلڈ کپ 7 اکتوبر سے 21 نومبر تک جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں ہوگا۔

2028: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

2028 کا مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 اکتوبر سے 12 نومبر تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔

2029 بھارت میں چیمپئنز ٹرافی

2029 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 8 سے 12 جون تک انگلینڈ میں ہوگا، جبکہ مینز چیمپئنز ٹرافی 9 سے 28 اکتوبر تک بھارت میں منعقد کی جائے گی۔

2030 انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

2030 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 4 جولائی سے 4 اگست تک ہوگا، جس کی مشترکہ میزبانی انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کریں گے۔

2031 بھارت اور بنگلہ دیش میں ون ڈے ورلڈ کپ

2031 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 12 سے 16 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، جبکہ مینز ون ڈے ورلڈ کپ 9 اکتوبر سے 23 نومبر تک بھارت اور بنگلہ دیش کی مشترکہ میزبانی میں ہوگا۔

2032 سے 2035 تک بڑے ایونٹس

آئی سی سی نے 2032 سے 2035 تک ہونے والے مقابلوں کی تاریخیں بھی جاری کردی ہیں، تاہم ان ایونٹس کے میزبان ممالک کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔

  • 2032: مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 14 اکتوبر سے 14 نومبر تک ہوگا

    2033: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 9 سے 13 جون، جبکہ مینز چیمپئنز ٹرافی 2 سے 23 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔

    2034: مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 6 جولائی سے 6 اگست تک ہوگا۔

    2035: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 سے 11 جون تک ہوگا، جبکہ مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2 اکتوبر سے 18 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

editor

Related Articles