کرکٹ شائقین تیار ہوجائیں! راولپنڈی ٹیسٹ دیکھنے کیلئے ٹکٹ چاہیے نہ پیسے، پی سی بی کا بڑا اعلان

کرکٹ شائقین تیار ہوجائیں! راولپنڈی ٹیسٹ دیکھنے کیلئے ٹکٹ چاہیے نہ پیسے، پی سی بی کا بڑا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز شائقین کرکٹ کے لیے مفت داخلے کا اعلان کردیا ہے۔ جمعرات 19 نومبر کو کرکٹ کے مداح بغیر ٹکٹ خریدے اسٹیڈیم میں داخل ہوکر میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

پی سی بی کے اس فیصلے سے راولپنڈی ٹیسٹ دیکھنے کے خواہش مند شائقین کو بڑی سہولت مل گئی ہے۔ اب انہیں اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ٹکٹ حاصل کرنے یا اس پر رقم خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق مفت داخلے کا فیصلہ زیادہ سے زیادہ کرکٹ شائقین کو اسٹیڈیم لانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ تماشائی بڑی تعداد میں میدان کا رخ کریں اور پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ سے لطف اندوز ہوسکیں۔

ترجمان نے بتایا کہ 19 نومبر کو راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کرکٹ فینز براہ راست اسٹیڈیم پہنچ کر میچ دیکھ سکیں گے۔

پی سی بی نے کرکٹ شائقین کو دعوت دی ہے کہ وہ وقت پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچیں اور میدان میں بیٹھ کر قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں۔

editor

Related Articles