دیا مرزا کا نوازالدین صدیقی پر بڑا الزام، اداکار نے بھی دیا منہ توڑ جواب

دیا مرزا کا نوازالدین صدیقی پر بڑا الزام، اداکار نے بھی دیا منہ توڑ جواب

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کی جانب سے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کے بارے میں ایک حیران کن پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی۔

دیا مرزا نے انسٹاگرام پر نوازالدین صدیقی کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو ’خوفناک‘ قرار دیا۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوازالدین کو بات کرنے کی تمیز نہیں اور ان کا رویہ بھی انتہائی جارحانہ ہے۔یہ بھی پڑھیں:

اداکارہ کی جانب سے اس قدر سخت الفاظ استعمال کیے جانے پر مداح حیران رہ گئے، خاص طور پر اس لیے کہ انہوں نے اپنی پوسٹ میں نوازالدین کو براہِ راست ٹیگ بھی کیا، تاہم اس مبینہ تلخ تجربے کی مزید تفصیلات بیان نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرن اوجلا کے گانے نے ہانیہ عامر کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا

دوسری جانب نوازالدین صدیقی نے بھی خاموش رہنے کے بجائے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’رویہ میں کمی نکالنا آسان ہے، کام میں نکال کر دکھائیے۔‘

دونوں اداکاروں کی اس سوشل میڈیا گفتگو نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا۔ کچھ صارفین نے اسے حقیقی اختلاف قرار دیا، جبکہ کئی لوگوں نے اس پورے معاملے کو نئے پراجیکٹ کی تشہیر کا طریقہ قرار دیا۔

کیا یہ تنازع حقیقت ہے یا پبلسٹی اسٹنٹ؟

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق دیا مرزا اور نوازالدین صدیقی کی یہ پراسرار نوک جھونک ان کے آنے والے ڈرامے ’ڈاکٹر حسن‘ کی تشہیری مہم کا حصہ ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار اس ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض صارفین نے ان کی پوسٹس کو محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

ایک صارف نے اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر نئے پراجیکٹ کی تشہیر کے لیے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں تو انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ یہ انتہائی افسوسناک ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ دیا مرزا اور نوازالدین صدیقی کے درمیان واقعی کوئی تلخی ہے یا یہ آنے والے ڈرامے ’ڈاکٹر حسن‘ کے لیے ایک سوچا سمجھا تشہیری انداز ہے؟

editor

Related Articles