کرن اوجلا کے گانے نے ہانیہ عامر کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا

کرن اوجلا کے گانے نے ہانیہ عامر کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی دلچسپ ویڈیو کے باعث توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ اس بار اداکارہ بھارتی پنجابی گلوکار کرن اوجلا کے مشہور گانے ’اشکے‘ سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ گاڑی میں بیٹھ کر کرن اوجلا کے گانے کی دھن پر جھوم رہی ہیں اور ساتھ ساتھ بول بھی گنگنا رہی ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ کا بے ساختہ اور خوشگوار انداز مداحوں کو خوب پسند آ رہا ہے، تاہم صارفین کی توجہ صرف ویڈیو پر نہیں بلکہ اس کے ساتھ لکھے گئے ہانیہ کے دلچسپ کیپشن پر بھی رہی۔

یہ بھی پڑھیں:جان وِک یا علی رحمٰن خان؟ اداکار کے نئے انداز پر دلچسپ تبصرے

اداکارہ نے اپنے کیپشن میں لکھا، ’سر جی، کیا طریقہ کار ہے؟‘

ہانیہ کے اس جملے کو گانے میں بیان کیے گئے مہنگی گاڑیوں، قیمتی جوتوں اور شاہانہ طرزِ زندگی کے حوالے سے ایک مزاحیہ سوال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مداح ان کے اس انداز پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اس سے پہلے بھی بھارتی پنجابی موسیقی سے اپنی دلچسپی کا اظہار کر چکی ہیں۔ گلوکار بادشاہ اور کرن اوجلا کے کنسرٹس میں ان کی موجودگی اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

editor

Related Articles