کرپٹو کرنسی کی دنیا میں ہونے والی تاریخ کی سب سے بڑی سائبر ڈکیتی کے خلاف عالمی سطح پر گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بوظہبی کی عالمی مالیاتی منڈی کی عدالت نے دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج ‘بائنانس’ کو چوری شدہ ڈیجیٹل اثاثوں کی بازیابی کے لیے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے عالمی سطح پر منجمد کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عدالت نے جمعرات کو یہ اہم حکم نامہ جاری کیا، جس کا بنیادی مقصد مبینہ ہیکرز کو چوری کی گئی خطیر رقم مزید آگے منتقل کرنے یا اسے کیش کرانے سے روکنا ہے۔
26 ہزار ڈیجیٹل والٹس کی نشاندہی
بائنانس کی قانونی معاونت کرنے والی معروف فرم ‘گبسن ڈن’ (Gibson Dunn) کے مطابق اس ہائی پروفائل مقدمے میں اب تک تقریباً 26 ہزار ایسے ڈیجیٹل بٹووں (کرپٹو والٹس) کے پتے شناخت کیے جا چکے ہیں جن میں چوری شدہ رقم موجود ہونے کا قوی شبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کرپٹو کی دنیا میں ہلچل ، بائینانس پر سب سے بڑا ڈیجیٹل ڈاکہ ، ہیکرز 6.3 ارب ڈالر لے اڑے
عدالتی فیصلے کے تحت ان مشکوک پتوں کی فہرست مسلسل اپ ڈیٹ کی جائے گی تاکہ دنیا بھر کے دیگر کرپٹو پلیٹ فارمز اور مالیاتی ادارے ان رقوم کی منتقلی کو فوری طور پر بلاک کر سکیں۔
بلاک چین کے ذریعے قانونی نوٹسز کا منفرد فیصلہ
اس کیس کا ایک اور دلچسپ اور جدید پہلو یہ ہے کہ عدالت نے قانونی دستاویزات اور نوٹسز کو روایتی طریقوں کے بجائے براہِ راست ‘بلاک چین’ (Blockchain) ٹیکنالوجی کے ذریعے متعلقہ فریقوں تک پہنچانے کی بھی اجازت دے دی ہے، جو جدید قانونی تاریخ میں ایک منفرد اقدام ہے۔
پسِ منظر
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 29 اکتوبر کو ہونے والے اس تباہ کن سائبر حملے میں تقریباً 6.3 ارب ڈالر کے ڈیجیٹل اثاثے متاثر ہوئے تھے، جن میں سے اب تک 2.85 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کیے جا چکے ہیں۔ امریکی حکام اس بڑی واردات کا ذمہ دار شمالی کوریا سے منسلک ہیکرز گروپ کو قرار دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لاکھوں ویب سائٹس ہیک ہوسکتی ہیں؟ اے آئی نے خطرناک خامی کی نشاندہی کردی
بائنانس پر ہونے والے بڑے سائبر حملے کے فوری بعد ایشیائی مارکیٹ میں کرپٹو کرنسیوں کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ ئیں مارکیٹ میں شدید عدم تحفظ اور خوف و ہراس کے باعث اہم ترین ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
صارفین کا تحفظ


