ہیکرز کے لیے بڑا جھٹکا، اربوں ڈالر کے ڈیجیٹل اثاثے منجمد کرنے کا حکم

ہیکرز کے لیے بڑا جھٹکا، اربوں ڈالر کے ڈیجیٹل اثاثے منجمد کرنے کا حکم

دنیا کے بڑے کرپٹو کرنسی پلیٹ فارمز میں شامل بائنانس کو سائبر حملے میں چوری ہونے والے ڈیجیٹل اثاثوں کی بازیابی کے لیے بڑی قانونی پیش رفت حاصل ہوگئی ہے۔ ابوظہبی کی عدالت نے تقریباً 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے عالمی سطح پر منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ابوظہبی کی عالمی مالیاتی منڈی کی عدالت نے جمعرات کو یہ حکم جاری کیا۔ اس کا مقصد ہیکرز کو چوری شدہ ڈیجیٹل اثاثے منتقل کرنے، فروخت کرنے یا استعمال کرنے سے روکنا ہے۔

بائنانس کی قانونی معاونت کرنے والی فرم گبسن ڈن کے مطابق اس مقدمے میں تقریباً 26 ہزار ڈیجیٹل والٹس کے پتے شناخت کیے گئے ہیں، جن میں چوری شدہ اثاثے موجود ہونے کا شبہ ہے۔

گوگل کا نیا فیچر، ایک ہی نمبر سے2 اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنا ممکنیہ بھی پڑھیں:

عدالتی حکم کے تحت ان مشتبہ والٹس کی فہرست مسلسل اپ ڈیٹ کی جائے گی تاکہ دنیا بھر کے دیگر کرپٹو پلیٹ فارمز اور مالیاتی ادارے ان میں موجود رقوم کی منتقلی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرسکیں۔

سائبر حملے میں کتنے ارب ڈالر کے اثاثے متاثر ہوئے؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 اکتوبر کو ہونے والے سائبر حملے میں تقریباً 6.3 ارب ڈالر مالیت کے ڈیجیٹل اثاثے متاثر ہوئے تھے۔ اب تک تقریباً 2.85 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد یا ان کی منتقلی روک دی گئی ہے۔

بائنانس کا کہنا ہے کہ اس نے متاثرہ صارفین کے اثاثوں کا مالی نقصان خود برداشت کیا ہے، جس کے باعث صارفین کو براہِ راست نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔ تاہم چوری شدہ رقم کی واپسی کے لیے قانونی کوششیں جاری ہیں۔

اس عدالتی حکم کی ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ قانونی دستاویزات بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے متعلقہ فریقوں تک پہنچائی جاسکیں گی، جس سے مختلف ممالک میں مشتبہ ڈیجیٹل اثاثوں کی شناخت اور ان کی منتقلی روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حکام نے اس سائبر حملے کا الزام شمالی کوریا سے منسلک ہیکرز پر عائد کیا ہے۔

editor

Related Articles