لاہور سے گئی تیرہ رکنی پولیس انویسٹیگیشن ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کو جناح ہاوس حملے کےمقدمے میں نئی گرفتاری ڈال دی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی 13 رکنی تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے آج اڈیالہ جیل پہنچی اور تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل پہنچ کرباضابط گرفتاری ڈالی، زرایع کیمطابق لاہور پولیس نے بانی پی ٹی آئی سے ریاست مخالف اکسانے کی دفعات کےتحت تفتیش کی جائے گی،
بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاوس حملے سمیت نومئی کے12مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے،
مزید پڑھیں: صنم جاوید رہائی کے بعد اسلام آباد سے دوبارہ گرفتار
پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سےبانی پی ٹی آئی کولاہورمنتقل کرنےکی استدعا بھی کی ہے جس پر عدالت نے سکیورٹی خدشات کےباعث بانی پی ٹی آئی کومنتقل کرنےکی اجازت نہیں دی، پیر کو بانی پی ٹی آئی ویڈیولنک کےذریعے لاہورکی انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونگے، پولیس زرایع کیمطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں، 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی نے ضمانت کروارکھی ہے،

