لندن جانے والوں کیلئے اہم خبر ، پی آئی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا

لندن جانے والوں کیلئے اہم  خبر ، پی آئی اے  نے بڑا فیصلہ کرلیا

قومی  ائیرلائن نے لندن کے لیے روزانہ ایک پرواز چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے  اس فیصلے کے تحت لندن کے لیے ہفتہ وار 7پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی

پی آئی اے لاہور اور اسلام آباد سے مشترکہ 7 پروازیں آپریٹ کرے گی ، ان میں اسلام آباد سے لندن ہفتہ وار 5 جبکہ لاہور سے لندن ہفتہ وار 2 پروازیں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹرکش ائیرلائنز سے سلاٹ کی واپسی پر پی آئی اے لندن کے لیے روزانہ ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے چھ سال کے طویل وقفے کے بعد 30 مارچ سے  مسافروں کو لیے لندن پروازوں کا آغاز کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : کم قیمت پر براہِ راست فلائٹس، یو اے ای جانیوالے پاکستانیوں کیلئےخوشخبری

پاکستان میں پائلٹس کی جعلی ڈگری سکینڈل کے بعد یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے 2020 میں یورپی ملکوں کے لیے پی آئی اے کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد اس کی یورپ اور انگلینڈ کے لیے پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:نئے گھروں کی تعمیر ، سیلاب متاثرین کے لیے بڑی خوشخبری

تاہم یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے دسمبر 2024 میں پاکستانی ایئر لائن کی یورپ کے لیے پروازوں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا جبکہ برطانیہ ایئر سیفٹی کمیٹی نے بھی جولائی 2025میں پاکستانی ایئر لائنز پر سے پابندی اٹھا لی تھی۔

editor

Related Articles