پیپلز پارٹی نے 12 جولائی کے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کے 12 جولائی کے فیصلہ کیخلاف نظر ثانی دائر کردی ہے، سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کیطرف سے فاروق ایچ نائیک نے نظر ثانی درخواست دائر کی ہے، نظر ثانی میں مخصوص نشتوں کا 12 جولائی کو فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے
یہ بھی پڑھیں: افغان حکام نے تاجروں کو شناختی کارڈ پر افغانستان میں داخلے سے انکار کردیا
قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایڈووکیٹ حارث عظمت کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اس کیس میں فریق نہیں ہے اس لیے نشستیں مختص نہیں کی جا سکتیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ تمام عدالتی فورمز پر اس بات پر بحث ہوئی ہے کہ کیا سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار ہے یا نہیں ؟ بظاہر سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کو ایک ہی سیاسی جماعت سمجھ لیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے امیدواروں کو سیاسی جماعت میں شمولیت کے لیے 15روز کا وقت دیگر منفرد کام کیا۔ آرٹیکل 51 کی ذیلی شق 6 ڈی اور ای میں امیدوار کو تین دن کے تحت سیاسی جماعت میں شمولیت کرنا ہوتی ہے، کسی سیاسی جماعت کے امیدوار کو 15 دن میں پارٹی شمولیت کا کہنا خلاف آئین ہے، تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اضافی گراؤنڈ لینے کے لیے حق بجانب ہیں۔ ن لیگ کی جانب سے استدعا کی گئی کہ 12 جولائی کے مختصر حکمنامے کو کالعدم قرار دے کر سپریم کورٹ حکم امتناع جاری کرے۔

