ایران معاہدہ چاہتا ہے، لیکن فیصلے کون کر رہا ہے؟ ٹرمپ کا حیران کن  دعویٰ

ایران معاہدہ چاہتا ہے، لیکن فیصلے کون کر رہا ہے؟ ٹرمپ کا حیران کن  دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنے کے لیے ممکنہ معاہدے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اس تنازع کا خاتمہ چاہتا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ ختم کرنے کے لیے معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور امکان ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی سمجھوتہ طے پا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران کے ساتھ ویتنام جیسی لمبی جنگ نہیں ہوگی، مذاکرات ناکام رہے تو فوجی کارروائی کی جائے گی،ٹرمپ

امریکی صدر کے مطابق ایران کے ساتھ معاہدے کے امکانات موجود ہیں اور صورتحال کسی سفارتی پیش رفت کی طرف بڑھ سکتی ہے۔

ایران میں فیصلے کون کر رہا ہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کے دوران ایران کی فیصلہ سازی سے متعلق بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ  واشنگٹن کو معلوم نہیں کہ ایران کی جانب سے فیصلے کون کر رہا ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ امریکی انتظامیہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے کن رابطوں یا امکانات پر غور کر رہی ہے۔

جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی راستے کی گنجائش

ٹرمپ کا تازہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے اور ممکنہ معاہدے سے متعلق بیانات مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :معاہدہ کرو ورنہ امریکا خود جنگ کا فیصلہ کرے گا، ٹرمپ کا ایران کو الٹی میٹم

امریکی صدر کی جانب سے معاہدے کا امکان ظاہر کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ واشنگٹن سفارتی سمجھوتے کے راستے کو بھی زیرِ غور رکھے ہوئے ہے۔

editor

Related Articles