اسلام آباد، ٹک ٹاکر پتلو گلبرگ گرینز سے گرفتار،پولیس ملزم کو سیالکوٹ لے گئی

اسلام آباد، ٹک ٹاکر پتلو گلبرگ گرینز سے گرفتار،پولیس ملزم کو سیالکوٹ لے گئی

سیالکوٹ میں مہندی کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک شخص کی ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے ٹک ٹاکر پتلو کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے ملزم کو اسلام آباد کے علاقے گلبرگ گرینز سے حراست میں لیا۔ گرفتاری کے بعد اسے ہتھکڑیاں لگائی گئیں اور مزید قانونی کارروائی کے لیے سیالکوٹ منتقل کردیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :جنت مرزا کی اے آئی ویڈیو سامنے آگئی، ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی

واقعے کے بعد سے ملزم پولیس کو مطلوب تھا۔ اس کی گرفتاری کو سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

پتلو پر الزام ہے کہ اس نے سیالکوٹ میں اپنی مہندی کی تقریب کے دوران مختلف انعامات تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انعامات حاصل کرنے کی امید میں بڑی تعداد میں لوگ تقریب کے مقام پر جمع ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق لوگوں کی غیر معمولی تعداد جمع ہونے کے باعث صورتحال بے قابو ہوگئی۔ ہجوم میں دھکم پیل شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے بھگدڑ مچ گئی۔

اس افسوسناک واقعے میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے نے خوشی کی تقریب کو سوگ میں تبدیل کردیا اور ہجوم کے انتظامات سے متعلق اہم سوالات بھی پیدا کیے۔

 یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس: مبینہ ہنی ٹریپ میں ٹک ٹاکر کے کردار سے متعلق اہم انکشافات

واقعے کے بعد متعلقہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی تھی۔ تحقیقات کا مرکز یہ معاملہ ہے کہ تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد کیسے جمع ہوئی اور ہجوم کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا انتظامات کیے گئے تھے۔

editor

Related Articles