بلاول کے سندھ میں بچے تعلیم کے لیے نہریں عبور کرنے پر مجبور،18 سالہ پیپلزپارٹی کی حکمرانی میں تعلیمی سہولیات کا پول کھل گیا

بلاول کے سندھ میں بچے تعلیم کے لیے نہریں عبور کرنے پر مجبور،18 سالہ پیپلزپارٹی کی حکمرانی میں تعلیمی سہولیات کا پول کھل گیا

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک طرف سندھ کی ترقی اور تعلیم کے فروغ کے دعوے کرتے ہیں، دوسری جانب صوبے کے دیہی علاقوں میں بچے اسکول جانے اور واپس آنے کے لیے نہریں عبور کرنے پر مجبور ہیں۔ ٹنڈوالہ یار میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول عبدالکوری کے طلبہ و طالبات کی مشکلات نے سندھ میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی انتظامات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں ایک والد کو اسکول سے واپسی پر اپنی ننھی بیٹی کو نصیر کینال عبور کروا کر گھر لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ایک طالب علم اپنا اسکول بیگ اور کتابیں سر پر رکھ کر نہر پار کرنے پر مجبور ہے۔ یہ مناظر سندھ کے دیہی علاقوں میں بچوں کو درپیش تعلیمی مشکلات کی عکاسی کرتے ہیں۔

  عبدالکوری ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کو اسکول پہنچنے اور واپس گھر جانے کے لیے نصیر کینال عبور کرنا پڑتی ہے۔ بچوں کے لیے نہر پار کرنے کا کوئی محفوظ راستہ موجود نہ ہونے کے باعث ان کی روزمرہ آمد و رفت خطرات سے بھری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نئے صوبوں پر واویلا مچانے والے بلاول اپنے ہی ضلع لاڑکانہ میں یوریا چوروں کو لگام دینے میں ناکام، 40 ہزار بوریاں برآمد

تعلیمی سرگرمیوں کے دوران بچوں کو پڑھائی اور کھانے کے لیے بمشکل 15 منٹ کا وقفہ ملتا ہے۔ اس دوران بھی آمد و رفت کی مشکلات ان کے لیے ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہیں۔ ایک طالب علم نے بتایا کہ وہ آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم ہے، جبکہ نہر کے کنارے موجود ایک طالبہ نے بتایا کہ وہ دسویں جماعت کی طالبہ ہے اور عبدالکوری ہائی اسکول میں پڑھتی ہے۔

ایک طرف سندھ میں پیپلزپارٹی کی طویل حکمرانی اور بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تعلیم اور ترقی کے دعوے کیے جاتے ہیں، دوسری جانب ٹنڈوالہ یار کے بچوں کو اسکول جانے کے لیے نہریں عبور کرنا پڑ رہی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ صوبے میں برسوں سے حکومت کرنے والی پیپلزپارٹی دیہی علاقوں کے بچوں کے لیے ایک محفوظ راستہ اور بنیادی تعلیمی سہولیات تک کیوں فراہم نہیں کر سکی؟

بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کے لیے یہ مناظر ایک اہم سوال ہیں کہ جب بچے تعلیم حاصل کرنے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالنے پر مجبور ہوں تو ترقی کے دعووں کی حقیقت کیا رہ جاتی ہے؟ سندھ میں تعلیمی ترقی کا اصل پیمانہ بلند بانگ دعوے نہیں بلکہ بچوں کو محفوظ اسکول، بہتر سہولیات اور تعلیم تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔

editor

Related Articles